سیکرٹری خارجہ اسد مجید سے پاکستان میں چین کے قائم مقام ناظم الامور پانگ چنشو کی ملاقات

149
سیکرٹری خارجہ اسد مجید سے پاکستان میں چین کے قائم مقام ناظم الامور پانگ چنشو کی ملاقات

اسلام آباد۔9مارچ (اے پی پی):پاکستان میں چین کے قائم مقام ناظم الامور پانگ چنشو نے سیکرٹری خارجہ اسد مجید سے ملاقات کی۔

جمعرات کو ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری ٹویٹ کے مطابق سیکرٹری خارجہ نے کہا کہ 2023 میں اعلیٰ سطح کے رابطوں میں اضافہ سے سدا بہار شراکت داری کا اچھا آغاز ہوا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان چین کے ساتھ ہر سطح پر تعاون بڑھانے کے لیے تیار ہے۔ انہوں نے اقتصادی ترقی اور استحکام کے لیے چین کی غیر متزلزل حمایت کو سراہا ہے۔