سیکرٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ کا ”شنگھائی تعاون تنظیم، مستقبل کے امکانات اور علاقائی رابطے“ کے موضوع پر بین الاقوامی کانفرنس سے خطاب

145

اسلام آباد ۔ 12 مارچ (اے پی پی) سیکرٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ نے کہا ہے کہ پاکستان خطہ سے دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے اہم کردار ادا کر رہا ہے اور اقوام متحدہ کے مستقل ممبران کے ساتھ تعاون میں اضافہ کا خواہاں ہے۔ یہ بات انہوں نے سنٹر فار گلوبل اینڈ سٹرٹیجک سٹڈیز کے زیر اہتمام ”شنگھائی تعاون تنظیم، مستقبل کے امکانات اور علاقائی رابطے“ کے موضوع پر بین الاقوامی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ بھارت میں ہونے والے عام انتخابات سے اس خطہ کے مستقبل کو داﺅ پر نہیں لگنا چاہئے، پاکستان نے اپنی جانب سے کئے گئے امن اقدامات پر امریکہ، چین اور روس کو بھی اعتماد میں لیا ہے۔ اس موقع پر چین سے تعلق رکھنے والے پروفیسر سن ژاﺅنگ ژی، روس سے تعلق رکھنے والے ڈاکٹر لیونڈ، ازبکستان سے بختیار مصطفی، پاکستان میں قزاخستان کے سفیر، بیلا روس کے پروفیسر علینہ دوستانکو، ایران سے سیّد ماجد غافلیہ باشی سمیت دیگر نے بھی خطاب کیا۔