اسلام آباد۔6مئی (اے پی پی):سیکرٹری خارجہ سہیل محمود نے وزارت خارجہ میں تعینات اسلام آباد پولیس اور دیگر سیکیورٹی اداروں کے اہلکاروں کو عید کی مبارکباد دی اور ان کے اعزاز میں عید ملن استقبالیہ کا انعقاد کیا۔سیکرٹری خارجہ نے فرائض کی انجام دہی کے لئے سکیورٹی پر مامور اہلکاروں کی فرض شناسی اور عزم و لگن کے جذبے کا اعتراف کیا۔ انہوں نے وزارت خارجہ کی طرف سے گراں قدر خدمات پر ان کا شکریہ بھی ادا کیا۔