22.1 C
Islamabad
جمعرات, اپریل 24, 2025
ہومزرعی خبریںسیکرٹری زراعت پنجاب کی زیر صدارت کپاس کے پیداواری ہدف کے حصول...

سیکرٹری زراعت پنجاب کی زیر صدارت کپاس کے پیداواری ہدف کے حصول کیلئے جائزہ اجلاس

- Advertisement -

لاہور۔23ستمبر (اے پی پی):سیکرٹری زراعت پنجاب افتخار علی سہو نے کہا ہے کہ کپاس کی آخری چنائی تک محکمہ زراعت کے افسران اور عملہ کاشتکاروں کے شانہ بشانہ شریک رہیں اور پیداواری ہدف کے حصول کیلئے کسی قسم کی غفلت کا مظاہرہ نہ کیا جائے۔ موجودہ موسمی صورت حال کو دیکھتے ہوئے زیادہ الرٹ رہنے کی ضرورت ہے۔ کاشتکاروں کوکپاس کی آبپاشی، نیوٹریشن اور پیسٹ مینجمنٹ سے متعلق فنی رہنمائی کی فراہمی جا ری رکھیں۔یہ بات انہوں نے ایم این ایس زرعی یونیورسٹی ملتان میں کپاس کے پیداواری ہدف کے حصول کیلئے منعقدہ جائزہ اجلاس کی صدارت کر تے ہوئے کہی۔

اجلاس میں ایڈیشنل سیکرٹری زراعت ٹاسک فورس پنجاب محمد شبیر احمد خان، وائس چانسلر جامعہ ایم این ایس زرعی یونیورسٹی ملتان ڈاکٹر آصف علی ڈائریکٹر جنرل زراعت (توسیع) ڈاکٹر اشتیاق حسن،ڈائریکٹر جنرل زراعت (پیسٹ وارننگ) پنجاب رانا فقیر حسین،کنسلٹنٹ زراعت توسیع ڈاکٹر محمد انجم علی،ڈائریکٹر جنرل زرعی شماریات ڈاکٹر عبدالقیوم اور ڈائریکٹر زرعی اطلاعات پنجاب رائے مدثر عباس سمیت دیگر افسران شریک ہوئے۔

- Advertisement -

سیکرٹری زراعت پنجاب نے مزید کہا کہ اچانک درجہ حرارت بڑھنے سے بعض اضلاع میں سفید مکھی کی تعداد میں اضافہ ہوا جس کے کنٹرول کیلئے ڈرونز،ہیلی کاپٹر ز اور پاور سپرئیرز کی مدد سے جدید کیمسٹری کی حامل زرعی زہروں کے فوری سپرے کرائے گئے جس سے سفید مکھی کے حملے میں خاطر خواہ کمی واقع ہوئی۔

انہوں نے مزید کہا کہ حالیہ فصل سے 8.2 ملین گانٹھ روئی کے مقرر کردہ ہدف کے حصول کیلئے تمام ممکنہ وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں فیلڈ فارمیشنز کپاس کی بہتر نگہداشت بارے کاشتکاروں کی فنی رہنمائی جاری رکھیں۔ کپاس کی بہتر نگہداشت بارے مرتب کردہ سفارشات کاشتکاروں تک پہنچانے کیلئے تمام کمیونیکیشن ذرائع استعمال کیے جائیں۔

 

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=394023

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں