33.2 C
Islamabad
ہفتہ, اپریل 26, 2025
ہومزرعی خبریںسیکرٹری لائیو سٹاک کی زیر صدارت اجلاس،جاری ترقیاتی سکیموں ودیگر اہم انیشیٹوز...

سیکرٹری لائیو سٹاک کی زیر صدارت اجلاس،جاری ترقیاتی سکیموں ودیگر اہم انیشیٹوز کا جائزہ لیا

- Advertisement -

لاہور۔25اپریل (اے پی پی):محکمہ لائیو سٹاک کا اعلیٰ سطحی اجلاس سیکرٹری لائیو سٹاک ثاقب علی عطیل کی زیر صدارت منعقد ہوا، جس میں محکمہ کی جاری ترقیاتی سکیموں اور دیگر اہم انیشیٹوز کا جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں ایڈیشنل سیکرٹری ٹیکنیکل، ڈائریکٹر جنرلز اور دیگر محکمانہ افسران نے شرکت کی۔اس موقع پر سیکرٹری لائیو سٹاک نے سی ایم لائیو سٹاک کارڈ منصوبہ کے حوالے سے تمام ڈویژنل ڈائریکٹرز کو روزانہ کی بنیاد پر رپورٹس پیش کرنے اور سرکاری ویٹرنری ہسپتالوں میں علاج معالجہ کے لیے ضروری ادویات کی فراہمی کو ترجیحی بنیادوں پر یقینی بنانے کی ہدایت کی۔

سیکرٹری لائیو سٹاک نے متوقع سیلابی صورتحال کے پیش نظر میڈیسن کے 30 فیصد کوٹے کو مخصوص کرنے کی اہمیت پر زور دیا اور رواں سال خریدی جانے والی ویٹرنری میڈیسن کے لیے ڈرگ ٹیسٹنگ پلان مرتب کرنے کی ضرورت کو اجاگر کیا۔ سیکرٹری نے محکمہ کی موجودہ ترقیاتی سکیموں کے تحت سول ورک کو جلد مکمل کرنے اور اے ڈی آر ایس ایپ کے حوالے سے ویٹرنری افسران کو موبائل ایپلیکیشن ADDRS Info کے استعمال وڈیٹا اپ لوڈنگ کو سو فیصد یقینی بنانے کی ہدایت کی۔سیکرٹری لائیوسٹاک نے صوبہ بھر میں تحصیل کی سطح پر مہیا کی جانے والی ویٹرنری الٹراسائو نڈ مشینوں کو جلد فعال کرنے اور مویشی پال حضرات کو سہولتیں فراہم کرنے کی ہدایت بھی کی۔

- Advertisement -

انہوں نے ویکسین کی کوالٹی کو برقرار رکھنے کے لیے کولڈ چین سپلائی سسٹم کے جنریٹرز کی مینٹیننس پر بھی زور دیا۔

 

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=587992

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں