20.5 C
Islamabad
پیر, اپریل 21, 2025
ہومزرعی خبریںسیکرٹری وزارت موسمیاتی تبدیلی نے مارگلہ ہلز نیشنل پارک میں بہار کے...

سیکرٹری وزارت موسمیاتی تبدیلی نے مارگلہ ہلز نیشنل پارک میں بہار کے درختوں کے پودے لگانے کی مہم کا آغازکر دیا

- Advertisement -

اسلام آباد۔12فروری (اے پی پی):وزارت موسمیاتی تبدیلی اور ماحولیاتی ہم آہنگی نے مارگلہ ہلز نیشنل پارک میں بہار کے درختوں کےپودے لگانے کی مہم کا آغاز کر دیا۔ بدھ کو جاری پریس ریلیز کے مطابق اسلام آباد وائلڈ لائف مینجمنٹ بورڈ کی چیئرپرسن اور وزارت موسمیاتی تبدیلی کی سیکرٹری عائشہ حمیرہ موریانی نے نیشنل پارک کے ٹریل 5 پر ایک پودا لگا کر مہم کا آغاز کیا۔

اس موقع پر وزارت کے جوائنٹ سیکرٹری محمد جمیل، موکیکو اینڈ ای سی کے ڈپٹی ڈائریکٹر محمد سلیم، اپ اسکیل گرین پاکستان پروگرام اور آئی ڈبلیو ایم بی کے عہدیدار بھی موجود تھے۔ افتتاحی تقریب میں مختلف شعبوں کے افراد بشمول طلباء، اساتذہ، سرکاری افسران، میڈیا کے افراد اور سول سوسائٹی کی تنظیموں کے اراکین نے شرکت کی۔ اس موقع پر سیکرٹری عائشہ حمیرہ کا کہنا تھا کہ درخت ہمارے ماحولیاتی نظام کی ریڑھ کی ہڈی ہیں، ان کا تحفظ ماحولیاتی آلودگی سے بچاؤ کے لیے ضروری ہے، امسال ہم وسیع پیمانے پر شجرکاری کا رادہ رکھتے ہیں تاکہ کمیونٹیز کی شمولیت اور پائیدار طریقوں کو فروغ دیا جا سکے۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ یہ مہم درختوں کی اہمیت کو اجاگر کرتی ہے جو ہمارے ماحول کے "پھیپھڑے” ہیں،انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ان کی کمیونٹی کی بنیاد پر حفاظت اور حیاتیاتی تنوع سے بھرپور نیشنل پارک کے قدرتی وسائل کا تحفظ ضروری ہے،مستقبل کی نسلوں کے اہم کردار کو تسلیم کرتے ہوئے وزارت نے اس مہم میں سکول کے بچوں کو فعال طور پر شامل کیا ہے۔ مہم کے حصے کے طور پرسکول کے بچوں نے جوش و خروش سے پچاس پودے لگائے، جو ماحولیاتی نگہداشت کے لیے ان کے عزم کو ظاہر کرتا ہے۔

وزارت موسمیاتی تبدیلی کی سیکرٹری عائشہ حمیرہ موریانی نے اپیل کی کہ تمام اسٹیک ہولڈرز بشمول کمیونٹیز، سول سوسائٹی کی تنظیموں اور افراد کو حکومت کے ساتھ اس نیک عمل میں شامل ہو کر سرسبزاور پائیدار پاکستان بنانے کے لیے ساتھ دینا چاہیے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=559961

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں