سیکورٹی فورسز نے آپریشن رد الفساد کے تحت مختلف کارروائیوں میں پانچ مبینہ دہشت گردوں کو گرفتارکرکے راکٹ لانچر ودیگراسلحہ برآمد کرلیا

108

کوئٹہ۔ 18فروری( اے پی پی)سیکورٹی فورسز نے آپریشن رد الفساد کے تحت ڈیر ہ مرادجمالی ،چھتر ،پشین ،بوستان ،سبی ،لہڑی میں کارروائی کرتے ہوئے پانچ مبینہ طورپردہشت گردوں کو گرفتارکرکے انکے قبضے سے راکٹ لانچر ودیگراسلحہ برآمد کرلیاگیا۔آئی ایس بی آر کے مطابق ایف سی بلوچستان نے صوبے مختلف شہروں میں کارروائی کرتے ہوئے پانچ مبینہ دہشت گردوں کو گرفتارکرکے بڑے پیمانے اسلحہ برآمد کرلیاہے ۔