سیکیورٹی فورسزکے جوان امن کے قیام اور مادر وطن کے تحفظ کے لئے جانوں کے نذرانے پیش کر رہے ہیں ،وزیراعلی بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو

67
سیکیورٹی فورسزکے جوان امن کے قیام اور مادر وطن کے تحفظ کے لئے جانوں کے نذرانے پیش کر رہے ہیں ،وزیراعلی بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو

کوئٹہ۔25اپریل (اے پی پی):وزیراعلی بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے گزشتہ روزسوات میں سی ٹی ڈی سینٹر میں دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے دہشت گردی کے واقعہ میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

جاری کردہ بیان میں وزیراعلیٰ بلوچستان نے کہا ہے کہ سیکیورٹی فورسزکے جوان امن کے قیام اور مادر وطن کے تحفظ کے لئے جانوں کے نذرانے پیش کر رہے ہیں دہشت گرد اور ملک دشمن عناصر ہماری بہادر سیکیورٹی فورسز کے حوصلے پست نہیں کر سکتے ۔وزیراعلی نے کہا ہے کہ پوری قوم سکیورٹی فورسز اور شہداء کے خاندانوں کے ساتھ کھڑی ہےوزیراعلی نے شہید اہلکاروں کے لواحقین سے تعزیت و ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی ہے کہ اللہ تعالئ شہداء کے درجات بلند کرے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا کرے