راولپنڈی۔1مئی (اے پی پی):سیکیورٹی فورسز نے ضلع شمالی وزیرستان کے علاقے میران شاہ میں دہشت گردوں کی مبینہ موجودگی پر یکم مئی کو انٹیلی جنس کی بنیاد پر آپریشن کیا۔ اس کے نتیجے میں سیکیورٹی فورسز نے حافظ گل بہادر گروپ سے تعلق رکھنے والے دہشت گرد کمانڈر مہتاب عرف لالہ سمیت 7 دہشت گردوں کو کامیابی کے ساتھ گرفتار کرلیا۔
آئی ایس پی آر کی جانب سے پیر کے روز جاری بیان کے مطابق گرفتار دہشت گرد متعدد دہشت گردانہ سرگرمیوں بالخصوص سیکیورٹی فورسز کے ساتھ ساتھ بے گناہ شہریوں کے خلاف ٹارگٹ کلنگ میں ملوث رہے ہیں اور سیکیورٹی ایجنسیوں کو انتہائی مطلوب تھے۔
علاقے کے مقامی لوگوں نے سیکیورٹی فورسز کے آپریشن کو سراہا اور دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے میں اپنے تعاون کی یقین دہانی کرائی۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=361639