27.7 C
Islamabad
اتوار, اپریل 20, 2025
ہومعلاقائی خبریںسی ای او ایل ڈبلیو ایم سی کا چونگی امر سدھو، شنگھائی...

سی ای او ایل ڈبلیو ایم سی کا چونگی امر سدھو، شنگھائی پل، کماہاں، نشتر ٹائون، یوحنا آباد کا دورہ

- Advertisement -

لاہور۔اکتوبر (اے پی پی):وزیرِ اعلی پنجاب مریم نواز شریف کے وژن ستھرا پنجاب کو عملی جامہ پہنانے کے لیے ایل ڈبلیو ایم سی کی جانب سے لاہور میں صفائی آپریشن بلا تعطل جاری ہے۔صفائی انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے ایل ڈبلیو ایم سی کے سی ای او بابر صاحب دین خود فیلڈ میں متحرک ہیں۔ نشتر ٹائون، زون 45میں صفائی انتظامات میں غفلت برتنے پر ایم وی آئی رمضان اور ورکشاپ انچارج حامد زمان کو معطل کر دیا گیا۔

سی ای او ایل ڈبلیو ایم سی نے مرکزی شاہراہوں کے ساتھ ساتھ سڑکوں، تنگ گلیوں، بازاروں، سروس لینز پر مینوئل سویپنگ بہتر اورکمرشل مارکیٹس کی صفائی صبح 8 بجے سے قبل مکمل کرنے کی ہدایات جاری کیں جبکہ سڑکوں پر موجود یو ٹرنز اور فیروز پور روڈ کے پلوں پر واشنگ کے احکامات بھی دیئے،شہریوں کو صفائی کی بہترین سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے انہوں نے چونگی امر سدھو، شنگھائی پل،

- Advertisement -

کماہاں، نشتر ٹائون، یوحنا آباد کا دورہ کیا اور صفائی انتظامات کا جائزہ لیا۔فیروزپور روڈ، پیکو روڈ، ٹائون شپ مارکیٹ کا بھی دورہ کیا۔سی ای او بابر صاحب دین نے کہا کہ لاہور کی صفائی میں کوتاہی کسی صورت قابل قبول نہیں،افسران خود فیلڈ میں موجود رہ کر ورکرز کی سو فیصد حاضری یقینی بنائیں،شہریوں سے بھی اپیل ہے کہ صفائی سے متعلق شکایات کے ازالے کے لیے ایل ڈبلیو ایم سی کی ہیلپ لائن 1139پر رابطہ کریں یا سوشل میڈیا کا استعمال کریں۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=510441

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں