31.6 C
Islamabad
جمعرات, مئی 29, 2025
ہومقومی خبریںسی ٹی او لاہور ر نے ٹاپ ای چالان نادہندہ ایک ہزا...

سی ٹی او لاہور ر نے ٹاپ ای چالان نادہندہ ایک ہزا ر گاڑیوں پر کارروائی شروع کرنے کے احکامات جاری کر دیئے

- Advertisement -

لاہور۔25مئی (اے پی پی):چیف ٹریفک آفیسر لاہو ڈاکٹر اطہر وحید ر نے ٹاپ ای چالان نادہندہ ایک ہزا ر گاڑیوں پر کارروائی شروع کرنے کے احکامات جاری کر دیئے۔ترجمان ٹریفک پولیس کے مطابق اس سلسلہ میں باقاعدہ ٹیمیں تشکیل دیدی گئی ہیں اور ان ای چالان والی سرکاری گاڑیوں کی بھی فہرست تیار کر لی گئی ہے ، ایک ہزار سے زائد ای چالان ڈیفالٹر گاڑیوں کے خلاف ٹریفک پولیس نے شہر بھر میں ایکشن شروع کر دیاہے۔

سی ٹی او نے اتوار کو جاری اپنے بیان میں کہا کہ ٹریفک پولیس کی 12 خصوصی ریکوری ٹیمیں پورے شہر میں ای چالان ڈیفالٹر گاڑیوں کے خلاف کارروائی کر رہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ سیف سٹی ڈیٹا سے منسلک یہ ٹیمیں ڈیفالٹر گاڑی کا پتہ لگا کر فوری کارروائی کرتے ہوئے فائن ریکوری کروا رہی ہیں اوراب تک ٹاپ 300کے قریب ای چالان ڈیفالٹر گاڑیوں کو پکڑا جا چکا ہے اور یہ عمل تیزی سے جاری ہے جبکہ 313ای چالان والی موٹرسائیکلز اور335300روپے جرمانہ والی موٹر سائیکل کو بھی پکڑ لئے گئے ۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ ای چالان ڈیفالٹر سرکاری گاڑیوں کی فہرست بھی مرتب کر لی گئی ہے، کیمرہ کی آنکھ اور قانون کی نظر میں سب برابر ہیں۔ ڈاکٹر اطہر وحید نے کہا کہ ای چالان ڈیفالٹر گاڑیوں کے متعلقہ محکموں کو خط بھی لکھے جا چکے ہیں ان سے فائن ریکوری کروائی جائے گی۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=601111

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں