سی پیک پاکستانی معیشت کو مضبوط کرنے کا سبب بن رہا ہے،چینی قونصل جنرل

136
CPEC
CPEC

اسلام آباد۔17اگست (اے پی پی):پاکستان میں تعینات چینی قونصل جنرل لی بیجیان نے کہا ہےکہ سی پیک پاکستانی معیشت کو مضبوط کرنے کا سبب بن رہا ہے۔

بدھ کو اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ پاکستانی معیشت کو سری لنکا کی صورتحال سے تشبیہ دینا درست نہیں، چین کی جانب سے پاکستان کو سستا قرضہ دیا جارہاہے اور چین کی جانب سے پاکستان کو دیا گیا قرض مجموعی قرضے کے مقابلے میں بہت کم ہے۔