سی پیک کے تحت رواں سال پاک چین تعاون کے نئے سنگ مےل طے ہوں گے، حکام سی پیک اتھارٹی

اسلام آباد ۔ 23جنوری(اے پی پی) چےن پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) منصوبہ کے تحت رواں سال 2020ءپاک چین شراکت داری کومزےد دوام ملے گا اور دوطرفہ تعاون کے نئے سنگ مےل طے ہوں گے ،دوسرے مرحلہ عوامی فلاح و بہبود سے تعلق رکھتا ہے جس میں 27 منصوبوں پر کام کیا جا رہا ہے۔ سی پےک اتھارٹی کے حکام کے مطابق اگلے مرحلہ کے تحت چار اہم شعبوں میں پیشرفت کی جائے گی جن میں پہلا شعبہ صنعت سے تعلق رکھتا ہے جبکہ دیگر شعبوں میں زراعت، معاشی شعبہ کی ترقی اور سائنس و ٹیکنالوجی شامل ہیں۔پاک۔چین سٹریٹیجک شراکت داری دن بہ دن مضبوطی کی راہ پر گامزن ہے اور یہ بھی ایک اٹل حقیقت ہے کہ یہ شراکت داری عالمی اور خطے بھر میں نہایت اہمیت کی حامل ہے جو مستقبل میں مزید مستحکم ہو جائے گی۔ چینی صدر شی جن پنگ کی دو طرفہ دوستی کو مزید مستحکم کرنے سے متعلق عزائم نہایت خوش آئند ہیں۔