سی پیک کے 10 سالہ سنگ میل اور پاکستان اور چین کے درمیان پائیدار دوستی کو اجاگر کرنے کے حوالے سے تقریب کا انعقاد

113
سی پیک کے 10 سالہ سنگ میل اور پاکستان اور چین کے درمیان پائیدار دوستی کو اجاگر کرنے کے حوالے سے تقریب کا انعقاد

اسلام آباد۔11جولائی (اے پی پی):چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) کے 10 سالہ سنگ میل اور پاکستان اور چین کے درمیان پائیدار دوستی کو اجاگر کرنے کے حوالے سے تقریب ایوان قائد اسلام آباد میں منعقد ہوئی۔

منگل کو ہونے والی اس تقریب میں "تھریڈز آف فرینڈشپ: اے چائنیز گرل ایڈونچر ان پاکستان” کے عنوان سے ایک مختصر دستاویزی فلم کی نمائش بھی کی گئی۔ 22 منٹ دورانیے کی مختصر فلم میں چائنہ میڈیا گروپ کے ایف ایم 98 دوستی چینل کی ڈائریکٹر نورین (چینی نام: ہو پنگ پنگ)نے پاکستان کی قدیم ، شاندار ، متنوع اور منفرد ثقافت کے مختلف رنگوں کو دریافت کرنے کی کامیاب کوشش کی ہے۔نورین نے فیصل مسجد ، پاکستان مانومنٹ، سید پور ولیج، راول جھیل اور نیشنل انکیوبیشن سینٹر کا دورہ کیا۔

ان کے الفاظ میں پاکستان عجائبات سے بھرا ہوا ملک ہے۔ پاکستانی اور چینی ناظرین کی ایک بڑی تعداد نے مختصر دستاویزی فلم کو انتہائی پسند کیا اور ایک روشن خیال، پرامن اور اعتدال پسند پاکستان کی عمدہ منظر کشی پر نورین کی تعریف کی۔یہ دستاویزی فلم چائنا میڈیا گروپ اور اسلام آباد میں قائم ایک میگا سٹرٹیجک تھنک ٹینک 101 فرینڈز آف چائنہ کے اشتراک سے تیار کی گئی ہے۔