سی پی اوکا اپنی نوعیت کا پہلا اقدام،ٹیکسٹ ٹو سی پی شہری پولیس کےمتعلق شکایت کیلےسی پی او کے نمبر03004911720پرمیسج کرسکتے ہیں

سی پی اوکا اپنی نوعیت کا پہلا اقدام،ٹیکسٹ ٹو سی پی شہری پولیس کےمتعلق شکایت کیلےسی پی او کے نمبر03004911720پرمیسج کرسکتے ہیں

راولپنڈی۔ 23 مارچ (اے پی پی):شہریوں کی سہولت اور سروس ڈیلیوری کو بہتر بنانے کے لئے سی پی او سید خالد ہمدانی کا اپنی نوعیت کا پہلا اقدام،ٹیکسٹ ٹو سی پی او،شہری پولیس سے متعلق کسی بھی شکایت کے لئے سی پی او راولپنڈی کے ذیل نمبر 03004911720 پر براہ راست میسج کریں گے،

گزشتہ 6 ماہ کے دوران شہریوں کی جانب سے کل 1560 شکایات موصول ہوئیں، شہریوں کی99%سے زائد شکایات کا بروقت ازالہ یقینی بنایاگیا،اس حوالے سے 103 مقدمات درج ہوئے جبکہ 14شکایات پر کارروائی عمل میں لائی جارہی ہے،

شہری اختیارات سے تجاوز،بدعنوانی/رشوت ستانی،پولیس کی جانب سے تشدد،ناروا سلوک، ناقص تفتیش، ایف آئی آر میں تاخیریا پولیس سے متعلق دیگر کسی بھی شکایت کے سلسلہ میں میسج واٹس ایپ/ٹیکسٹ کر سکتے ہیں،

آپ کی شکایت پر میرٹ پر کارروائی کو یقینی بنایا جائے گا،وزیر اعلی پنجاب اور آئی جی پنجاب کے ویژن کے مطابق شہریوں کے لیے بہترین سروس ڈیلیوری کویقینی بنایا جارہاہے۔