13.8 C
Islamabad
منگل, فروری 25, 2025
ہومعلاقائی خبریںسی ڈی اےکے زیر اہتمام اسلام آباد میں کمرشل پلاٹس کی نیلامی...

سی ڈی اےکے زیر اہتمام اسلام آباد میں کمرشل پلاٹس کی نیلامی کا سلسلہ شروع

- Advertisement -

اسلام آباد۔25فروری (اے پی پی):وفاقی ترقیاتی ادارہ (سی ڈی اے )کے زیر اہتمام اسلام آباد میں کمرشل پلاٹس کی نیلامی کا سلسلہ شروع ہوگیا جو کہ 28فروری تک جاری رہےگا۔سی ڈی اے ترجمان کے مطابق نیلامی میں سرمایہ کاروں کی کثیر تعداد نےشرکت کی۔کمرشل پلاٹس کی نیلامی 4 روز تک جناح کنونشن سینٹر میں جاری رہے گی۔

اسلام آباد میں پلاٹس خریدنے اور سرمایہ کاری کرنے کا سنہری موقع ہے نیلامی میں مختلف کٹیگریز کے کمرشل پلاٹس سرمایہ کاری کیلئے پیش کئے جارہے ہیں 4 روزہ نیلامی میں، بلیو ایریا پارکنگ پلازہ شاپس ، مراکز، انڈسٹریل، اپارٹمنٹس سمیت پارک انکلیو کے کمرشل پلاٹس نیلامی کیلئے پیش کئے جائیں گے۔نیلامی میں کلاس تھری شاپنگ سینٹرز سمیت بلیو ایریا پارکنگ پلازے کی دکانیں بھی نیلام کیلئے پیش کی جارہی ہیں۔

- Advertisement -

پلاٹس کی اوپن آکشن 28 فروری تک جناح کنونشن سینٹر میں جاری رہے گی۔نیلامی کے عمل کی نگرانی ممبر فنانس کی سربراہی میں تشکیل دی گئی کمیٹی کررہی ہے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=565944

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں