22.1 C
Islamabad
منگل, اپریل 22, 2025
ہومعلاقائی خبریںسی ڈی اے پاک سیکرٹریٹ کمپلیکس کے زیر اہتمام ریفرنڈم بارے انتخابی...

سی ڈی اے پاک سیکرٹریٹ کمپلیکس کے زیر اہتمام ریفرنڈم بارے انتخابی جلسہ کا انعقاد

- Advertisement -

اسلام آباد۔31جنوری (اے پی پی):سی ڈی اے پاک سیکرٹریٹ کمپلیکس کے زیر اہتمام ریفرنڈم کے حوالے سے انتخابی جلسہ منعقدہوا۔ جلسے میں سی ڈی اے مزدور یونین کے جنرل سیکرٹری چوہدری محمد یٰسین،اورنگزیب خان،راجہ شاکر زمان کیانی سمیت سی ڈی اے مزدور یونین کے عہدیداران اور ملازمین نے کثیرتعدادمیں شرکت کی۔اس موقع پرپاک سیکرٹریٹ سے محمد نوید،مبین احمد،وجاہت عباسی اور وکٹرپرویز نے اپنے ساتھیوں سمیت پاشا گروپ کو چھوڑ کر سی ڈی اے مزدور یونین (چوہدری محمد یٰسین گروپ) میں شمولیت کااعلان کیا۔

جلسے سے خطاب کرتے ہوئے سی ڈی اے مزدور یونین کے جنرل سیکرٹری چوہدری محمد یٰسین و دیگر عہدیداران نے کہا کہ سی ڈی اے مزدور یونین ہی ملازمین کی نمائندہ تنظیم ہے جوملازمین کی بلاتفریق خدمت پر یقین رکھتی ہے،مزدور یونین نے انفورسمنٹ،انوائرمنٹ اور دیگر شعبوں میں کام کرنے والے سکیورٹی گارڈ،مالیوں،کلیریکل سٹاف،سپروائرزر،فورمین،ٹیوب ویل آپریٹر،فائر مین سمیت تمام محنت کشوں کو سکیلوں کی اپ گریڈیشن،حج پالیسی،20 فیصد سپیشل الاؤنس،فل بیسک عیدالاؤنس،ڈیلی ویجز وکنٹریکٹ ملازمین کی مستقلی،ملازمین کے بچوں کی بھرتی،ویلفیئر فنڈمیں اضافے اور دیگر بے شمارمراعات دلواکر ایک تاریخ رقم کی اور ہم اسی کارکردگی کی بنیاد پر اپنے محنت کش کی عدالت میں پیش ہو کر سرخروہونا چاہتے ہیں۔

- Advertisement -

چوہدری محمد یٰسین نے کہا کہ ان مشکل ترین حالات میں ملازمین کو 20فی صد مہنگائی الاؤنس دلوایا اور تمام الاؤنسزمیں 50سے 100فی صد اضافہ کروایا اوراپنے دورمیں سی ڈی اے کے چارہزارملازمین کو پلاٹ دلوائے اور مزید چارہزارپلاٹوں کی منظوری کروائی جسکی قرعہ اندازی 30اپریل 2011کوہونی تھی لیکن چند مزدور دشمن عناصرنے عدالتوں سے حکم امتناعی لے لیا جسکی وجہ سے آج بھی پلاٹوں کا معاملہ عدالتوں میں زیر التواء کا شکار ہے اور سی ڈی اے مزدور یونین ان کیسوں کا دفاع کر رہی ہے اور بہت جلد ملازمین کو پلاٹوں کے حوالے سے خوشخبری ملے گی۔ انہوں نے کہا کہ سی ڈی اے مزدور یونین ریفرنڈم میں کامیابی کے بعد ملازمین کے تمام دیرینہ مسائل فوری طور پر حل کرائے گی۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=554451

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں