شارٹ فلم فیسٹیول میں ایوارڈ جیتنے والے دنیا کو پاکستان بارے آگاہی دینے میں اہم کردار ادا کریں گے، شہبا ز شریف

233
شارٹ فلم فیسٹیول میں ایوارڈ جیتنے والے دنیا کو پاکستان بارے آگاہی دینے میں اہم کردار ادا کریں گے، شہبا ز شریف

اسلام آباد۔26دسمبر (اے پی پی):وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ نیشنل امیچور شارٹ فلم فیسٹیول میں ایوارڈ جیتنے والے دنیا کو پاکستان کے بارے آگاہی فراہم کرنے میں اہم کردار ادا کریں گے۔

پیر کو ایک ٹویٹ میں وزیراعظم نے کہا کہ نیشنل امیچور شارٹ فلم فیسٹیول میں ایوارڈ جیتنے والوں کے ساتھ مل کر خوشی ہوئی۔ انہوں نے جدید فلم سازی کی اپنی صلاحیتوں سے شائقین کو متاثر کیا۔

انہوں نے کہا کہ یہ نوجوان مرد اور خواتین دنیا کو پاکستان کے بارے آگاہی فراہم کرنے میں اہم کردار ادا کریں گے۔ حکومت ان کا ہر طرح سے ساتھ دے گی۔