شازیہ مری کی استنبول کے تقسیم اسکوائر میں دھماکے کی مذمت ، قیمتی جانی نقصان پر اظہار افسوس

180
Shazia Murry

اسلام آباد۔13نومبر (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے تخفیف غربت و سماجی تحفظ شازیہ مری نے تقسیم اسکوائر استنبول میں دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر دکھ کا اظہار کیا ہے۔

اتوار کو اپنے ایک مذمتی بیان میں وفاقی وزیر نے ترک قوم اور جاں بحق ہونے والوں کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کیا اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لئے دعا کی۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم ہر قسم کی دہشت گردی کی مذمت کرتے ہیں اور غمزدہ خاندانوں سے تعزیت کرتے ہیں اور زخمیوں کی صحت یابی کے لیے دعا گو ہیں۔