22.1 C
Islamabad
منگل, اپریل 22, 2025
ہومعلاقائی خبریںشاعر مشرق ڈاکٹر علامہ محمد اقبال کے فلسفے کو سمجھتے ہوئے مکمل...

شاعر مشرق ڈاکٹر علامہ محمد اقبال کے فلسفے کو سمجھتے ہوئے مکمل طور پر متحد رہنے کی ضرورت ہے، وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی

- Advertisement -

کوئٹہ۔ 21 اپریل (اے پی پی):وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ شاعر مشرق حکیم الامت علامہ محمد اقبال کی زندگی تمام پاکستانیوں اور بالخصوص نوجوانوں کے لیے مشعل راہ ہے کہ جنہوں نے اپنے کلام سے مسلمانوں کو جذبہ آزادی، حریت اور اجتماعیت کا درس دیتے ہوئے ان میں ایک نئی روح پھونکی ۔ علامہ محمد اقبال کی 87 ویں برسی کے موقع پر اپنے ایک پیغام میں وزیراعلیٰ نے کہا کہ تاریخ میں بہت کم ایسے شعراء گزرے ہیں کہ جن کے کلام میں خودی اور بیداری کا عنصر اس قدر نمایاں ہو۔ انہوں نے کہا کہ آج بھی نوجوانوں کو علامہ محمد اقبال کے فلسفہ خودی کو اپنانا چاہیے

آج کے نوجوان اگر اس فلسفے کو سمجھ جائیں اور اپنی صلاحیتوں کا استعمال درست سمت میں کریں تو یقیناً کامیابی مقدر ہوگی ۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ شاعر مشرق نے ہمیشہ اجتماعیت کا درس دیا اور اس امر پر زور دیا کہ مسلمانوں کی بقا اور تحفظ بھی دراصل رواداری ، بھائی چارے اور یگانگت میں مخفی ہے اور انہیں ہمیشہ اس کا ادراک رکھنا چاہیے ۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ اقبال کی شاعری میں شاہین کا تصور دراصل پورے عقل و شعور اور فکر و تدبر کے ساتھ بے خوف وخطر متعین منزل کا حصول ہے ،آج ہمیں بھی اپنے ملک کی تعمیر وترقی اور خوشحالی کے لیے یک جان ہونے کی ضرورت ہے ۔

- Advertisement -

وزیراعلیٰ نے کہا کہ ہمیں علامہ محمد اقبال کے فلسفے کو سمجھتے ہوئے مکمل طور پر متحد رہنے کی ضرورت ہے تاکہ تمام ملک دشمن اور تخریب کار عناصر پر کڑی نظر رکھتے ہوئے ان کا قلع قمع کیا جا سکے اور ہم اپنے ملک کو دائمی طور پر امن کا گہوارہ بناتے ہوئے اس کی تعمیر و ترقی اور فلاح و بہبود کے لیے بحیثیت پاکستانی اپنی مشترکہ کاوشوں کو عملی جامہ پہنائیں ۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=585264

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں