شامی شہرادلیب میں ترکی اور روس کا تعاون تسلی بخش ہے، اقوام متحدہ

78

اقوام متحدہ ۔ 13 جنوری(اے پی پی)اقوام متحدہ کے نمائندہ خصوصی برائے شام گیئر او پیڈرسن کا کہنا ہے کہ ترکی اور روس کا شامی شہر ادلیب میں استحکام کو جاری رکھنے کے معاملے پر عزم باعث اطمینان ہے۔اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے ترجمان اسٹیفن دوجیرک نے پریس بریفنگ میں اقوام ِ متحدہ کے نو متعین نمائندہ خصوصی برائے شام پیڈرسن کا کہنا ہے کہ شام میں پر امن حل کے حصول کے لیے تمام تر متعلقہ فریقین کے ساتھ صلاح مشورہ جاری ہے اور وہ آئندہ جمعرات وہ بین الاقوامی شام تعاون گروپ سے ملاقات کریں گے۔مذاکرات میں شام کے ادلیب اور شمال مشرقی علاقوں میں انسانی صورتحال پر توجہ مرکوز کیے جانے کاذکر کرتے ہوئے دوجیرک نے کہا کہ پیڈرسن نے واضح کیا کہ ادلیب میں استحکام کے قیام کے حوالے سے ترکی اور روس کی موجودہ کاروائیاں تسلی بخش ہیں۔