دمشق ۔ 23 فروری (اے پی پی) شام کے صدر بشار الاسد سے روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن کے خصوصی ایلچی الیگزینڈر لاورنتیف نے ملاقات کی۔ ملاقات میں شام کی تازہ ترین صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ایرانی خبر رساں ادارے نے روسیا الیوم کی رپورٹ کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ شام کے صدر بشار الاسد سے روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن کے خصوصی ایلچی الیگزینڈر لاورنتیف نے ملاقات کی، ملاقات میں دونوں رہنماو¿ں نے شام کی تازہ ترین صورتحال پر تبادلہ خیال کیا جبکہ ملاقات میں روسی صدر کے نمائندے نے شام کے عام شہریوں پر دہشت گردوں کے حملوں پر تشویش کا اظہار کیا۔