28.8 C
Islamabad
جمعہ, مئی 16, 2025
ہومزرعی خبریںشام و رات کے وقت مویشیوں کو باڑے یا بند کمرے میں...

شام و رات کے وقت مویشیوں کو باڑے یا بند کمرے میں باندھا جائے،ڈائریکٹر لائیو سٹاک

- Advertisement -

فیصل آباد۔ 12 دسمبر (اے پی پی):سردی کی شدت میں اضافہ جانوروں کی صحت اور پیداوار کو متاثر کرتا ہے لہٰذا انہیں شام کے اوقات میں باڑے یا بند کمرے میں باندھا جائے۔ڈائریکٹر لائیو سٹاک و ڈیری ڈویلپمنٹ فیصل آباد ڈاکٹرسید ندیم بدرنے مویشی پال حضرات کو مشورہ دیا کہ موسم سرما میں جانوروں کی دیکھ بھال کیلئے حفاظتی انتظامات کو یقینی بنایاجائے۔

انہوں نے کہا کہ جس طرح موسم سرما انسانی صحت کو متاثر کرتا ہے اسی طرح جانور بھی سردی کی وجہ سے مختلف امراض کا شکار ہو سکتے ہیں اسلئے انسانی حفاظت کی طرح جانوروں کو بھی ایسی جگہ پر باندھنا چاہیے جہاں ان پر براہ راست اوس اور دھند اثر انداز نہ ہو تاہم سورج طلوع ہوتے ہیں انہیں باہر نکال لیں۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ سردی کے موسم میں جانوروں کو ذخیرہ شدہ پانی پلانے سے اجتناب کرنا چاہئے اور جانوروں کو نمونیا و کاٹا کی بیماریوں سے بچانے کیلئے بروقت حفاظتی ٹیکہ جات لگوائیں جبکہ سینٹر پر موجود ویٹرنری ڈاکٹرز سے مشورہ کو بھی یقینی بنائیں۔

انہوں نے بتایا کہ ڈویژن بھر میں ڈیڑھ درجن کے قریب سہولت سنٹرز خدمات انجام دے رہے ہیں جہاں مویشی پال حضرات کیلئے انمول ونڈا، منرل مکسچر، یوریا، مولیسز، بلوکس اور نمک مارکیٹ سے سستے داموں دستیاب ہے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=535055

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں