اسلام آباد ۔ 13جون (اے پی پی) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد خان آفریدی بھی کورونا وائرس کا شکار ہوگئے۔ ہفتہ کو اپنے ایک ٹویٹ میں قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد خان آفریدی نے کہاکہ ان کی جمعرات سے طبیعت خراب تھی اور جسم میں بہت درد تھا جس کی وجہ سے میں نے کورونا کا ٹیسٹ کرایا اوربد قسمتی سے وہ مثبت آیا ہے۔ انہوں نے اپنے مداحوں سے جلد صحت یابی کے لیے دعاؤں کی اپیل کی ہے۔