راولپنڈی۔3نومبر (اے پی پی):پاکستان اور زمبابوے کے درمیان کھیلی جانے والی ون ڈے سیریز میں کئی ریکارڈز بنے ۔ون ڈے سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان کے نوجوان فاسٹ بائولر شاہین شاہ آفریدی 5 کھلاڑیوں کو آئوٹ کرکے مسلسل 3 میچوں میں 15 وکٹیں حاصل کرنے والے دنیا کے دوسرے بائولر بن گئے۔ شاہین آفریدی سے پہلے یہ اعزاز پاکستان کے سابق کپتان وقار یونس کے پاس تھا۔ شاہین آفریدی نے ورلڈ کپ 2019ءکے دوران افغانستان کے خلاف 4 وکٹیں حاصل کی تھیں‘ 5 جولائی 2019ءکو ورلڈ کپ کے میچ میں بنگلہ دیش کے خلاف 6 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا اور زمبابوے کے خلاف ہوم سیریز 2020ءکے پہلے ایک روزہ انٹرنیشنل میچ میں 5 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔