شاہین فٹ بال چیمپئن ٹرافی ، توصیف کلب ، مزارہ کلب، شاہین کلب اور لیلاں کلب کی سیمی فائنل میں رسائی

Shaheen Football Champions Trophy
Shaheen Football Champions Trophy

اسلام آباد۔12فروری (اے پی پی):شاہین فٹ بال چیمپئن ٹرافی میں توصیف کلب سرلی، مزارہ کلب(تنویر)، شاہین کلب گلالی پور اور لیلاں کلب نے سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کر لیا۔ فیصل آباد کے دیہات گلالی پور میں جاری ٹورنامنٹ کے پہلے کوارٹر فائنل میں توصیف کلب سرلی نے41 ج ب کلب کو پینلٹی ککس سے ہرا کر سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کر لیا۔مقررہ وقت میں دونوں ٹیمیں 1-1 گول سے برابر رہیں۔

دوسرے کوارٹر فائنل میں مزارہ کلب (تنویر) نے الفاروق کلب جھپال ڈوگر کو پینلٹی ککس سے ہرا کر سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کر لیا ، مقررہ وقت میں دونوں ٹیمیں گول کرنے میں ناکام رہیں۔تیسرے کوارٹر فائنل میں شاہین کلب گلالی پور نےالفاروق کلب جھپال (جٹ) کو ایک سخت مقابلے کے بعد 0-1 گول سے ہرا کر سیمی فائنل میں جگہ بنائی۔چوتھے کوارٹر فائنل میں الیلاں کلب نے العثمان نمبردار کلب چبہ کو پینلٹی ککس سے ہرا کر سیمی فائنل میں جگہ بنا لی۔ مقررہ وقت میں دونوں ٹیمیں گول کرنے میں کامیاب نہ ہو سکیں۔