25.5 C
Islamabad
منگل, مئی 6, 2025
ہومعلاقائی خبریںشاہ عبدالطیف بھٹائی کے سالانہ عرس کی تقریبات شروع ، افتتاح سندھ...

شاہ عبدالطیف بھٹائی کے سالانہ عرس کی تقریبات شروع ، افتتاح سندھ نگراں وزیر محمد عمر سومرو اور ڈاکٹر سید جنید شاہ نے کیا

- Advertisement -

حیدرآباد۔ 01 ستمبر (اے پی پی):حضرت شاہ عبدالطیف بھٹائی کے سالانہ عرس کی تقریبات شروع ہو گئیں افتتاح سندھ کے نگراں وزیر محمد عمر سومرو اور ڈاکٹر سید جنید شاہ نے کیا ملک کی ترقی و خوشحالی کے لیے دعا کی اور غریب خواتین میں کپڑے اور فقیروں میں تحائف تقسیم کئے

صوفی راگ کی محفل میں شرکت کی سندھ کے صوفی بزرگ شاعر حضرت شاہ عبدالطیف بھٹائی کے280ویں سالانہ عرس کی تقریبات شروع ہو گئیں عرس مبارک کی تقریبات کے افتتاح کے لیے سندھ کے مذہبی امور ،قانون اور انسانی حقوق کے نگراں وزیر محمد عمر سومرو اور ثقافت کے نگراں وزیر ڈاکٹر سید جنید شاہ نے درگاہ پر چادر چڑھاکر مشترکہ طور پر کیا انہوں نے ملک کی ترقی وخوشحالی کے لیے دعا کی اور درگاہ کے احاطے میں شاہ بھٹائی کے فقیروں سے صوفیانہ کلام ،وائی،سناکر انہیں داد اور تحائف دیئے جبکہ غریب خواتین میں کپڑے و دیگر تحائف بھی تقسیم کئے ۔

- Advertisement -

اس موقع پر اے پی پی سے گفتگو کرتے ہو ئے سندھ کے نگراں وزیر ثقافت ڈاکٹر جنید شاہ نے کہا کہ محکمہ ثقافت کی کوشش ہے کہ شاہ عبدالطیف کے کلام کو تعلیمی نصاب کا حصہ بنایا جائے تاکہ ان کا پیار و محبت اور رواداری کا آفاقی پیغام عام ہو سکے نئی نسل اس سے استفادہ کرے انہوں نے کہاکہ شاہ عبدالطیف سندھ ہی نہیں عالم اسلام کا فخر ہیں ان کے پیغام میں دنیا میں پھیلانے کی ضرورت ہے ان کے کلام سے انسانیت کا درس ملتا ہے شاہ سائیں رومی سے زیادہ متاثرتھے

اس موقع پر میڈیا کے ایک سوال کے جواب میں صوبائی وزیر محمد عمر سومرو نے کہا کہ انہوں نے سکھر کے شہید صحافی جان محمد مہر کے ورثاء سے ملاقات کی اور انہیں سندھ حکومت کی جانب سے ایک کروڑ روپے کا چیک پیش کیا۔ انہوں نے کہاکہ وہاں کچے کے علاقے میں آپریشن کی ضرورت ہے لیکن ابھی پانی ختم ہو جانے کا انتظار ہے تاکہ ڈاکوؤں اور جرائم پیشہ گروہوں تک رسائی آسان ہو سکے اس کے بعد پولیس و رینجرز کے زریعے آپریشن شروع کیا جائے گاانہوں نے کہاکہ ہم نگراں ہیں ہمارا زیادہ عرصہ اقتدار میں رہنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے

بعد ازاں نگراں صوبائی وزراء نے محکمہ ثقافت کی جانب سے شاہ جو باغ میں قائم کئے گئے ،ثقافتی گوٹھ،کاافتتاح کیا جہاں روایتی ڈھول اور شہنائیوں کی گونج میں ان کا استقبال کیا گیا قائم کردہ ثقافتی گاؤں میں اجرک ، ٹوپی ،لونگی ، اور دیگر اشیاء رکھی گئیں ہیں جبکہ کتابوں کے اسٹالز بھی لگائے گئے ہیں عرس کی افتتاح تقریبات میں سندھ کے سکریٹری اوقاف اور ڈائریکٹر جنرل کلچرمنور علی مہیسر،

سکریٹری کلچر عبدالعلیم لاشاری ،کمشنر حیدرآباد ڈویژن بلال میمن ، ڈی آئی جی حیدرآبادسید پیر محمدشاہ ،ایس ایس پی مٹیاری محمد کلیم ،ایڈیشنل ڈی سی منظور لغاری ، ڈائریکٹر کلچر شیر محمد مہر ،ڈائریکٹر کلچرحبیب اللہ میمن اور دیگر بھی موجود تھے۔ ـ

 

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=385203

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں