شدید دھند کے باعث موٹر وے ایم ون، ایمٹو ، ایم فور، ایم فائیو ہر قسم کی ٹریفک کے لئے عارضی طور پر بند

62
fog

اسلام آباد۔16جنوری (اے پی پی):شدید دھند کے باعث موٹر وے ایم ون پشاور سے اسلام آباد ایم ٹولاہور سے اسلام آباد اور ایم فور پنڈی بھٹیاں سے گوجرہ ایم فائیو ملتان سے سکھر تک ٹریفک کے لئے عارضی طور پر بند کر دی گئی ہے۔ نجی نیوز چینل کی رپورٹ کے مطابق موٹروے پولیس حکام نے بتایا کہ قومی شاہراہ لاہور، سیالکوٹ، پتوکی، رینالہ خورد، اوکاڑہ، ساہیوال، ملتان، فیصل آباد اور چیچہ وطنی سمیت متعدد مقامات شدید دھند کی لپیٹ میں ہیں۔ ترجمان موٹروے نے ہدایت کی ہے کہ دھند کے دوران شہری غیر ضروری سفر سے گریز کریں اورڈرائیور حضرات دوران سفر فوگ لائٹس کا استعمال کریں اور گاڑیوں کے درمیان فاصلہ رکھیں۔