شعبہ مواصلات میں 255 ملین ڈالر سے زیادہ غیرملکی سہ ماہی سرمایہ کاری

96
State Bank of Pakistan
State Bank of Pakistan

اسلام آباد ۔ 5 نومبر (اے پی پی) رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں مواصلات کے شعبہ میں 255 ملین ڈالر سے زیادہ غیرملکی سرمایہ کاری ریکارڈ کی گئی ہے۔سٹیٹ بنک آف پاکستان کی جانب سے اس حوالہ سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق جولائی سے لیکر ستمبر تک پاکستان میں مواصلات کے شعبہ میں غیرملکی سرمایہ کاری کا حجم 255 ملین ڈالر سے تجاوز کرگیاہے۔ اعدادوشمارکے مطابق اس عرصہ میں صرف ٹیلی کمیونیکیشن کے شعبہ میں 246.4 ملین ڈالر کی غیرملکی سرمایہ کاری ہوئی ، آنیوالے مہینوں میں اس میں مزید اضافہ متوقع ہے،اسی طرح انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبہ میں غیرملکی سرمایہ کاری کاحجم 8.7 ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا۔اعدادوشمارکے مطابق پہلی سہ ماہی میں سافٹ وئیر ڈولپمنٹ کے شعبہ میں 5.5 اور ہارڈ وئیر کے شعبہ میں غیرملکی سرمایہ کاری کا حجم0.5 ملین ڈالر رہا۔آئی ٹی خدمات کے شعبہ میں پاکستان میں 2.2 ملین ڈالر کی غیرملکی سرمایہ کاری ریکارڈ کی گئی ہے۔سٹیٹ بنک کے مطابق مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں ملک میں مختلف شعبوں میں غیرملکی سرمایہ کاری کا مجموعی حجم 886.6 ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیاہے۔