شعیب اختر کی بابر اعظم کو ٹی ٹونٹی ٹیم کی فہرست سے دور کرنے پر آئی سی سی پر تنقید

54

اسلام آباد۔28دسمبر (اے پی پی):سابق فاسٹ بائولر شعیب اختر نے پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کو ٹی ٹونٹی ٹیم کی فہرست سے دور کرنے پر انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) پر تنقید کی ہے، مجھے لگتا ہے کہ آئی سی سی یہ بھول گیا کہ پاکستان بھی اس کا ممبر ہے اور ٹی ٹونٹی کرکٹ کھیلتا ہے، انھوں نے یہ سوچا تک نہیں تھا کہ بابر اعظم جیسا بڑا بلے باز جو پہلے نمبر پر موجود ٹی ٹوئنٹی بلے باز ہے اس وقت آئی سی سی ٹی ٹونٹی رینکنگ میں وہ نمبر 2 نمبر پر ہے، اس اسکواڈ کا بھی حصہ بنیں۔ پیر کواپنے یوٹیوب چینل پر شعیب اختر نے کہا کہ آئی سی سی نے مختصر ترین فارمیٹ والی عالمی ٹیم کے بجائے انڈین پریمیر لیگ (آئی پی ایل) الیون کا اعلان کیا ہے۔ تمام فارمیٹ میں آئی سی سی ٹیم میں کسی بھی پاکستانی کھلاڑی کو شامل نہیں کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ انہوں نے پاکستان میں سے ایک بھی کھلاڑی ٹیم میں شامل نہیں کیا۔ ہمیں آپ کی آئی سی سی کی ٹی20 ٹیم کی ضرورت نہیں ہے کیونکہ شاید آپ نے آئی پی ایل ٹیم کا اعلان کیا ہے اور وہ ورلڈ کرکٹ ٹیم نہیں۔ شعیب کے مطابق ورلڈ گیم کی گورننگ باڈی کرکٹ کو برباد کر رہی ہےہمیں کوئی جینو ن کرکٹر نہیں مل سکا، آج یہاں تک کہ ایک اچھا فاسٹ بائولر بھی سامنے نہیں آ رہا۔ انہوں نے کہا کہ ڈینس للی ، جیف تھامسن ، ویسٹ انڈیز کے پانچ بڑے ، وسیم اور وقار کہاں ہیں؟ دنیا کے تیزترین بولر اور بہترین لیگ اسپنر کہاں ہیں؟ یہ سب اس لئے چلے گئے ہیں کہ آئی سی سی نے کرکٹ کو تجارتی بنا دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ اس نے 10 لیگوں کو صرف زیادہ سے زیادہ آمدنی حاصل کرنے کی اجازت دی ہے۔آئی سی سی صرف تین سالوں میں دو ورلڈ کپ چاہتا ہے۔ وہ صرف لیگز ہوتے ہوئے دیکھنا چاہتا ہے۔ آج کی کرکٹ اور 70 کی کرکٹ میں بہت فرق ہے۔ اگر سچن کے مقابلے کوئی شعیب نہیں ہے تو پھر کرکٹ دیکھنے کا کیا فائدہ؟انہوں نے کہا کہ ایسی ٹیموں کا اعلان کرتے ہوئے آئی سی سی کو شرم آنی چاہئے کیوں کہ ٹی ٹونٹی میں بابر اعظم سے بڑا کوئی کھلاڑی نہیں ہے۔ وہ ٹاپ اسکورر ہے۔ اس کی اوسط دیکھو کہ اس نے کیا کیا ہے ، "یہ بہت شرمناک ہے اور مجھے یقین ہے کہ اس ویڈیو کے بعد آئی سی سی یہ سوچیں گے کہ انہیں آئی پی ایل کی ٹیم نہیں بلکہ عالمی ٹیم کا اعلان کرنا ہے۔