شعیب ملک کو ون ڈے کرکٹ میں اعجاز احمد کے زیادہ رنز کا ریکارڈ توڑنے کیلئے 27 رنز درکار

196

ایڈیلیڈ ۔ 25 جنوری (اے پی پی) پاکستانی ٹیم کے آل راﺅنڈر شعیب ملک کو ون ڈے کرکٹ میں سابق ہم وطن بلے باز اعجاز احمد کے زیادہ رنز کا ریکارڈ توڑنے کیلئے مزید 27 رنز درکار ہیں، اگر ملک آسٹریلیا کے خلاف (کل) جمعرات کو شیڈول پانچویں اور آخری ایک روزہ میچ میں اعجاز کا ریکارڈ توڑنے میں کامیاب ہوئے تو وہ ملک کی طرف سے زیادہ رنز بنانے والے آٹھویں بلے باز بن جائیں گے، اعجاز احمد نے 250 میچز کھیل کر 6564 رنز بنا رکھے تھے جبکہ ملک نے اب تک 243 میچز میں 6538 رنز بنائے ہوئے ہیں۔ پاکستان کی جانب سے زیادہ رنز بنانے کا اعزاز انضمام الحق کو حاصل ہے جنہوں نے 11701 رنز بنا رکھے ہیں۔