شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں ایک دہشت گرد ہلاک ہوگیا ، ہتھیار اور گولہ بارود بھی برآمد

52

راولپنڈی۔26جنوری (اے پی پی):شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں ایک دہشت گرد ہلاک ہوگیا جبکہ ہتھیار اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کے ضلع اسپن وام میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر ایک آپریشن کیا۔

آپریشن کے دوران شدید فائرنگ کے تبادلے میں دہشت گرد صدام مارا گیا۔ دہشت گرد کے قبضہ سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد ہوا۔ وہ آئی ای ڈیز نصب کرنے کا ماہر تھا اور دہشت گردی کی کارروائیوں، ٹارگٹ کلنگ اور اغوا برائے تاوان میں ملوث تھا۔