بیجنگ ۔ 30 دسمبر (اے پی پی) چین نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیان کی تردید کر تے ہوئے کہا ہے کہ وہ شمالی کوریا کو تیل فراہم نہیں کر رہا۔جرمن خبررساں ادارے کے مطابق جمعے کے روز امریکی صدر نے کہا تھا کہ وہ اس بات پر خوش نہیں کہ چین نے شمالی کوریا کو تیل کی فراہمی میں چھوٹ دے رکھی ہے۔گزشتہ روز چینی حکام کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ صدر ٹرمپ کا یہ الزام حقیقت پر مبنی نہیں۔ ایک جنوبی کوریائی اخبار البوکھشن نے امریکی انٹیلیجنس سیٹلائٹ سے اتاری گئی تصویر میں ایک چینی بحری جہاز سے شمالی کوریائی ٹینکر پر تیل کی منتقلی دکھائی تھی تا ہم امریکی حکام نے اس جنوبی کوریائی اخباری رپورٹ کی تصدیق نہیں کی۔