قصور۔ 04 نومبر (اے پی پی):محکمہ زراعت نے کاشتکاروں کو شملہ مرچ کی پنیری فوری طورپر کھیتوں میں منتقل کرنے کی ہدایت کردی ہے اورکہاگیاہے کہ کاشتکار ستمبرمیں کاشت کی گئی شملہ مرچ کی پنیری مقررہ وقت پر کھیتوں میں منتقل کرنا شروع کردیں اوریہ عمل 10نومبر تک مکمل کیاجاسکتاہے،
تاہم جتنی جلدی پنیری کھیتوں میں منتقل کی جائے گی اس قدر اچھی فصل حاصل ہونے کا امکان ہے۔ڈپٹی ڈائریکٹر محکمہ زراعت(توسیع)قصورمحمداکرم طاہرنے”اے پی پی“کو بتایا کہ کاشتکار سبزیوں کی اگیتی دستیابی اور زیادہ پیداوار کے حصول کیلئے ٹنل کاشت کے طریقہ کو رواج دے سکتے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ واک ان ٹنل میں سبز مرچ کی پنیری کی منتقلی بھی فوری طورپر شروع کی جاسکتی ہے اسی طرح کھیرے کی براہ راست کاشت کا عمل 15نومبر اورکھیتوں میں منتقلی کا عمل 15نومبر سے شروع کیاجاسکتاہے۔