22.1 C
Islamabad
بدھ, اپریل 23, 2025
ہومعلاقائی خبریںشورکوٹ،دھی رانی پروگرام، وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر جھنگ اور ٹوبہ...

شورکوٹ،دھی رانی پروگرام، وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر جھنگ اور ٹوبہ ٹیک سنگھ کی 86 جوڑوں کی اجتماعی شادیوں کا مشترکہ اہتمام

- Advertisement -

شورکوٹ ۔ 22 اپریل (اے پی پی):وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا پنجاب دھی رانی پروگرام، وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر جھنگ اور ٹوبہ ٹیک سنگھ کی 86 جوڑوں کی اجتماعی شادیوں کی مشترکہ اہتمام کیا گیا۔تقریب کے مہمان خصوصی حاجی اکرم انصاری،ڈائریکٹر جنرل سوشل ویلفیئر اینڈ بیت المال پنجاب محمد طارق قریشی،سابق ممبر صوبائی اسمبلی محمد یعقوب شیخ، سابق ممبر صوبائی اسمبلی خالد غنی، مولانا محمد آصف معاویہ،میڈم عابدہ بشیر،بابر خان سیال،پروفیسر آصف علی ڈھڈی، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل خرم شہزاد بھٹی بھی شریک تھے۔تقریب کے مہمان خصوصی نے وزیر اعلیٰ پنجاب کی طرف سے نوبیاہتا جوڑوں کو مبارکباد دی اور نیک خواہشات کا پیغام پہنچایا،انہوں نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی طرف دھی رانی سلامی کارڈز بھی دیئے، جس کے ذریعے دو لاکھ 21 ہزار حاصل کیا جا سکے گا

جس میں نوبیاہتا جوڑوں کو 1 لاکھ روپے سلامی اور 1لاکھ 21 ہزار جہیز کی مد میں دیا گیا ۔ڈائریکٹر جنرل سوشل ویلفیئر اینڈ بیت المال پنجاب نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا وژن عوام کی خدمت کرنا ہے۔رواں سال تین ہزار جوڑوں کی شادیوں کا ٹارگٹ پورا کیا جا رہا ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ پنجاب دھی رانی پروگرام وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے عوامی خدمت کے جذبہ کی عکاسی ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز اللہ تعالیٰ کی رضا کے لیے یہ کام کر رہی ہے، اس کااجر اللہ دے گا۔

- Advertisement -

پنجاب دھی رانی پروگرام کو تاریخ میں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔انہوںنے کہا کہ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف پنجاب کی بیٹیوں کے لیے ماں کا کردار ادا کر رہی ہیں۔وزیراعلیٰ پنجاب ان نوبیاہتا جوڑوں کے ساتھ ماں کی طرح کھڑی ہیں۔صوبائی وزیر نے مزید کہا کہ وزیر اعلی پنجاب نے خدمت کے ذریعے ریاست مدینہ کی بنیاد رکھ دی ہے۔دھی رانی پروگرام سے اقلیتی برادری کی بیٹیوں کو بھی مستفید کیا گیا ہے۔ تقریب میں دولہا دلہن اور تقریب کے شرکاء کے لئے ظہرانہ کا اہتمام کیا گیا۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=586067

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں