اسلام آباد۔27اپریل (اے پی پی):وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے سند ھ میں خیر پور کے قریب کراچی ایکسپریس میں آتشزدگی کے واقعہ میں 6 افراد کے جاں بحق ہونے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ جمعرات کو وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیرِ اعظم نے زخمیوں کو ہر قسم کی علاج معالجہ کی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی۔
انہوں نے وفاقی وزیرِ ریلوے کو اس پر رپورٹ جلد مکمل کرکے پیش کرنے کی بھی ہدایت کی۔ وزیرِ اعظم نے جاں بحق وانے والوں کیلئے مغفرت کی بھی دعا کی۔