شہباز شریف کی مریم نواز کو وزیر اعلی پنجاب منتخب ہونے پر مبارکباد

Shahbaz Sharif
Shahbaz Sharif

لاہور۔26فروری (اے پی پی):مسلم لیگ (ن) کے صدر اور نامزد وزیراعظم محمد شہباز شریف نے مریم نواز کو وزیر اعلی پنجاب منتخب ہونے پر دلی مبارکباد دی ہے۔ شہباز شریف نے مریم نواز کے لیے خصوصی دعاوں اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ شہباز شریف کا کہنا تھا کہ مریم نواز صوبے کی ترقی کے لیے اپنا فعال کردار ادا کریں گی۔