- Advertisement -
چنیوٹ۔ 25 فروری (اے پی پی):آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت پر شہداء پولیس کی ویلفیئر کے لیے عملی اقدامات کا سلسلہ جاری ہے۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر عبداللہ احمد شہید ٹریفک اسسٹنٹ سب انسپکٹر ظفر علی کے گھر گئے۔ ڈی پی او نے شہید کے ورثاء سے ملاقات کی، خیریت دریافت کی اور تحائف دیے۔
اس حوا لے سے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر عبداللہ احمد کا کہنا تھا کہ ہم اپنے شہداء کونہیں بھولے ہیں۔ شہداء کی قربانیوں سے ہی ملک قائم ہے۔ملکی سلامتی کے لیے اپنی جانوں کی قربانیاں پیش کرنے والے ہمارے اصل ہیرو ہیں اور ہمارا فخر ہیں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ شہداء کے ورثاء ہماری فیملی ہے اورشہدائے پولیس کی فیملیز کی ویلفیئر کیلئے تمام ممکن اقدامات کئے جارہے ہیں۔
- Advertisement -
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=566081
- Advertisement -