شہدا وطن کو پوری قوم کی طرف سے سلامت عقیدت پیش کرنے کیلئے ”عظمت شہدا کنونشن“ آج ہوگا،وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کا ٹویٹ

255
مریم اورنگزیب

اسلام آباد۔24مئی (اے پی پی): شہدائے وطن کو پوری قوم کی طرف سے سلامت عقیدت پیش کرنے کیلئے ”عظمت شہدا کنونشن“ آج اسلام آباد کنونشن سینٹر میں ہوگا۔

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے بدھ کو اپنے ٹویٹ میں بتایا کہ کنونشن میں شہدا کے اہل خانہ بھی شریک ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف سانحہ 9 مئی کی مذمت جبکہ شہدا اور غازیوں کو خراج عقیدت پیش کریں گے۔