25.5 C
Islamabad
پیر, مئی 5, 2025
ہومعلاقائی خبریںشہروں کے ساتھ دیہاتوں کو بھی صاف ستھرا بنایا جائے،آصف اقبال ملک

شہروں کے ساتھ دیہاتوں کو بھی صاف ستھرا بنایا جائے،آصف اقبال ملک

- Advertisement -

سرگودہا۔31اگست (اے پی پی):ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ سرگودھا آصف اقبال ملک نے کہا کہ شہروں کے ساتھ دیہاتوں کو بھی صاف ستھرا بنایا جائے گاتاکہ دیہاتیوں کے مسائل اُن کی دہلیز پر حل ہوں۔اس اقدام سے دیہاتوں میں سیوریج صفائی کیساتھ انکروچمنٹ کے خاتمے میں مدد ملے گی۔ان خیالات کا اظہار ُانہوں نے "اب گاؤں چمکیں گے "کے حوالے سے منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہاکہ اب گاوں چمکیں گے پروگرام کوکامیاب بنانے کے لئے علاقہ مکینوں پر مشتمل ویلیج کمیٹیاں بنائی گئی ہیں۔جو اپنے علاقوں میں صفائی کے نظام کی مانیٹر نگ کریں گی، اس پروگرام کے تحت ضلع بھر میں 849 دیہی کمیٹیاں جبکہ 164 مینجمنٹ کمیٹیاں تشکیل دے دی گئی ہیں۔ انہوں نے بتایاکہ دیہی کمیٹیاں، نمبر دار، پٹواری، زراعت اور لائیوسٹاک کے نمائندوں اور علاقہ معززین پر مشتمل ہیں

- Advertisement -

جبکہ مینجمنٹ کمیٹیاں اسسٹنٹ کمشنرز، ریونیو آفیسر حلقہ، اسسٹنٹ ڈائریکٹرایل جی، سینٹری انسپکٹر، ویکسی نیٹرز، پولیس، سیکرٹری، حلقہ پٹواری، نمبر دار، سکول ایجوکیشن، لائیوسٹاک،زراعت اور پولیس کے نمائندوں پر مشتمل ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ ویلج کمیٹیاں اپنے اپنے علاقہ میں صفائی اور سینی ٹیشن کروانے کی پابند ہوں گی۔ اس طرح انسداد تجاوزات آپریشن، نقشہ جات کی منظوری اور ریونیو وصولی کی بھی مجاز ہوں گی۔ اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ بابر شہزاد رانجھاء اوراسسٹنٹ ڈائریکٹرلوکل گورنمنٹ اجمل منیر چوہدری سمیت دیگر افسران بھی موجود تھے۔

 

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=384710

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں