فیصل آباد۔ 21 اپریل (اے پی پی):شہریوں خصوصاًنوجوانوں میں مالی خواندگی کی اہمیت کو اجاگرکرنااور معاشرے میں جامع مالیاتی شعور کا فروغ وقت کی اہم ضرورت ہے۔
یہ بات چیف منیجربینکنگ سروسز کارپوریشن سٹیٹ بینک آف پاکستان فیصل آباد وقاص کاشف باجوہ نے جامعہ زرعیہ فیصل آباد میں پاکستان فنانشل لٹریسی ویک کے حوالے سے منعقدہ واک کے دوران کہی۔اس موقع پرڈین سوشل سائنسززرعی یونیورسٹی ڈاکٹر بابر شہباز، رجسٹرار عمرسعید قادری، ڈاکٹر محمد اصغربھی ہمراہ تھے۔
ریلی میں بڑی تعداد میں فیکلٹی ممبران، طلباو طالبات، چیمبر آف کامرس، تجارتی تنظیموں، کاروباری اداروں کے سربراہان، خصوصی اداروں کے طلبا، خواتین کی فلاحی تنظیموں کی نمائندگان، بینکرز اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔انہوں نے واک کے انعقادکے مقصد کو سراہتے ہوئے کہا کہ اس اقدام سے معاشرے میں جامع مالیاتی شعور کو فروغ حاصل ہوگا۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=585022