شہری اور دیہاتی علاقوں سے ناقص صفائی کی شکایات موصول ہونے پر افسران فوری ازالہ کریں، ڈپٹی کمشنر فیصل آباد

58

فیصل آباد۔ 21 مئی (اے پی پی):ڈپٹی کمشنر فیصل آباد کیپٹن (ر) ندیم ناصر نے کہا ہے کہ ستھرا پنجاب مہم کے 100فیصد اہداف حاصل کرنے میں کوئی کسر نہیں اٹھا رکھی جائے گی۔ جن شہری اور دیہاتی علاقوں سے ناقص صفائی کی شکایات موصول ہو رہی ہیں متعلقہ افسران اس کا فوری ازالہ کریں۔

وہ ستھرا پنجاب مہم کے سلسلے میں ایک اجلاس کی صدارت کے موقع پر افسران سے بات چیت کررہے تھے۔ انہوں نے کہاکہ وہ کنٹریکٹرزکی پرفارمنس سے مطمئن نہیں،کنٹر یکٹرز صفائی کے نظام میں بہتری لانے کیلئے مزید اقدامات کریں اور متعلقہ افسران گھر گھر سے کوڑا اٹھانے کے کام کی سخت مانیٹرنگ کریں۔

انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت ہے کہ ستھرا پنجاب مہم کو ہر صورت کامیاب کیا جائے اور اس حوالے سے کسی قسم کی بھی کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی اگر کوئی بھی بندہ اس میں غفلت کا مر تکب پایا گیا تو اسکے خلاف کاروائی عمل میں لائی جائے۔