25.5 C
Islamabad
منگل, مئی 6, 2025
ہومعلاقائی خبریںشہری کو پلاٹ کا قبضہ نہ ملنے کیخلاف درخواست پر ڈی جی...

شہری کو پلاٹ کا قبضہ نہ ملنے کیخلاف درخواست پر ڈی جی ایل ڈی اے کو جواب داخل کرنے کا حکم

- Advertisement -

لاہور۔5مئی (اے پی پی):لاہور ہائیکورٹ نے شہری کو 24 سال سے پلاٹ کا قبضہ نہ ملنے کے خلاف دائر درخواست پر ڈی جی ایل ڈی اے کو جواب داخل کرنے کا حکم دے دیا ۔جسٹس شجاعت علی خان نے شہری محمد افضل بٹ کی درخواست پر پیر کو سماعت کی۔

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ ایل ڈی اے ایوی نیو سکیم لاہور میں 2002 میں ایک پلاٹ خریدا تھا، ایل ڈی اے کو ترقیاتی کاموں سمیت تمام واجبات ادا کر دئیے ہیں۔ ایل ڈے اے نے 24 سال گزرنے کے باوجود پلاٹ کا قبضہ نہیں دیا۔ درخواست میں استدعا کی گئی کہ عدالت ایل ڈی اے شہری کو پلاٹ دینے کا حکم دے۔

- Advertisement -

عدالتی حکم پر ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق عدالت میں پیش ہوئے اور جواب داخل کرانے کے لیے مہلت کی استدعا کی عدالت نے ایل ڈی اے کے وکیل کو تیاری کی مہلت دیتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=592682

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں