ملتان ۔ 03 فروری (اے پی پی):ڈپٹی کمشنر ملتان محمد علی بخاری نے کہا کہ شہر کی بیوٹیفکیشن کے لیے خصوصی ٹاسک فورس قائم کر دی ہے اور ضلعی انتظامیہ نے گرین بیلٹس، چوکوں، شاہراہوں اور داخلی راستوں کی بیوٹیفکیشن شروع کر دی ہے۔
انہوں نے ضلعی حکام کے ہمراہ شہر بھر کا ہنگامی دورہ کرتے ہوئے کہا کہ ٹاسک فورس میں میونسپل کارپوریشن، پی ایچ اے، ایم ڈی اے اور ہائی وے کے نمائندگان بھی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ گھنٹہ گھر، چوک کمہاراں والہ ،وہاڑی چوک پر خوبصورت گرین بیلٹس اور لینڈ سکیپنگ کی جائے۔وہاڑی چوک پر غیر قانونی اڈے اور تجاویزات ختم کر کے یادگار تعمیر کی جائے گی۔
نہوں نے مزید کہا کہ شیر شاہ انٹر چینج سے داخلی راستے کو بیوٹیفکیشن کے ذریعے دیدہ زیب بنائیں گے۔چوک گھنٹہ گھر مسجد کی بیوٹیفکیشن کر کے شجر کاری کی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ سڑک پر ٹریفک سائن بورڈز، کیٹ آئیز، لین مارکنگ اور گرین بیلٹس یقینی بنائی جائے گی۔اس موقع پر ضلعی محکموں نے ترقیاتی سکیموں اور بیوٹیفکیشن پر بریفنگ بھی دی۔اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو محمد ابوبکر، اسسٹنٹ کمشنر سٹی عبدالسمیع شیخ سمیت ضلعی محکموں کے نمائندگان بھی موجود تھے۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=555413