شیخوپورہ۔ 15 مئی (اے پی پی):۔۔وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کا دورہ کالاشاکاکا دورہ کیا، وفاقی وزیر قومی غذائی تحفظ و تحقیق رانا تنویر حسین صوبائی وزیر صوبائی وزیر زراعت عاشق حسین کرمانی ممبران پنجاب اسمبلی رانا طاہر اقبال پیر اشرف رسول ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ شاہد عمران مارتھ بھی تقریب میں موجود تھے۔تاریخ میں پہلی مرتبہ گندم کےکاشتکاروں کے لئے 1000 مفت ٹریکٹر دینے اور گندم کے کاشتکاروں کو فی ایکڑ 5 ہزار کیش گرانٹ سکیم کا آغاز کیا۔
وزیراعلی مریم نواز شریف نے پہلے ٹریکٹر کی چابی محمد اکمل کو دی جبکہ وزیراعلی مریم نواز شریف نے خاتون کاشتکار طاہرہ نسرین کو ٹریکٹر کی چابی اور چادر کا تحفہ پیش کیا ۔وزیراعلی مریم نواز شریف نےگندم کے کاشتکارہارون بھٹی کو 50 ہزار کیش گرانٹ دی ۔
وزیراعلی مریم نواز شریف کو جدید ترین ٹریکٹر اور زرعی آلات کے بارے میں بریفننگ دی گئی، انہوں نے 12 نئے اور جدید چینی ٹریکٹرز کا معائنہ کیا ۔۔وزیراعلی مریم نواز شریف کو رائس کےلئے ایکو فرینڈلی ایڈوانس ٹیکنالوجی کے بارے میں بتایا گیا ۔صوبائی وزیر زراعت عاشق حسین کرمانی نے گندم سپورٹ پروگرام کے بارے میں آگاہ کیا۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=597313