33.2 C
Islamabad
بدھ, اپریل 30, 2025
ہومعلاقائی خبریںشیخوپورہ ، دوران ڈکیتی دو سگے بھائی قتل ہو گئے

شیخوپورہ ، دوران ڈکیتی دو سگے بھائی قتل ہو گئے

- Advertisement -

شیخوپورہ۔ 30 اپریل (اے پی پی):شیخوپورہ سرگودھا روڈ پر جھامکے کے قریب دوہرے قتل کی واردات میں دورانِ ڈکیتی 2 بھائی جان کی بازی ہار گئے۔ قتل ہونے والے دونوں سگے بھائی تھے۔

قتل ہونے والے بھائیوں کی شناخت زین اور ارمغان زیب ولد عاشق قوم چیمہ سکنہ گرونانک پورہ محلہ مکی نگر فاروق آباد کے نام سے ہوئی ہے۔ دونوں بھائی اپنے بھتیجے کی سالگرہ سے واپس آ رہے تھے ۔ ایک بھائی موقع پر جان کی بازی ہار گیا جبکہ دوسرا ہسپتال میں دم توڑ گیا ۔پولیس نے موقع پر پہنچ کر کاروائی شروع کر دی ۔

- Advertisement -

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=590126

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں