شیفلڈ شیلڈ، وکٹوریہ اور ساﺅتھ آسٹریلیا کی کامیابی

130
نوشہرہ ، قاضی حسین احمد میڈیکل کمپلیکس کے ماہر امراض قلب نے سٹینوز والو کی شکایت کے ساتھ کامیاب کارڈیو آپریشن کردیا

میلبورن ۔ 06 نومبر (اے پی پی) آسٹریلوی شیفلڈ شیلڈ میں وکٹوریہ نے کوئنز لینڈ کو بآسانی اننگز اور 81 رنز سے ہرا دیا، کوئنز لینڈ کی ٹیم اپنی دوسری اننگز میں بھی ناکام رہی اور پوری ٹیم 199 رنز پر ڈھیر ہوگئی، جان ہالینڈ نے چار وکٹیں حاصل کیں، واضح رہے کہ وکٹوریہ نے کوئنز لینڈ کی پہلی اننگز 137 رنز کے جواب میں 417 رنز بنائے تھے۔ جان ہالینڈ کو مرد میدان قرار دیا گیا۔ ایک اور میچ میں ساﺅتھ آسٹریلیا نے تسمانیہ کو اننگز اور 94 سے ہرایا۔