صحبت پور۔ 14 مارچ (اے پی پی):جعفر ایکسپریس ٹرین کے حملے میں ایف سی بلوچستان کے جوان شہید فدا حسین نندوانی بلوچستان کے ضلع صحبت پور کا رہائشی تھا ۔
انکی نمازِ جنازہ اور تدفین مکمل فوجی اعزاز کیساتھ صحبت پور کے نواحی گاوں علی مراد نندوانی میں ادا کردی گئی۔ اس موقع پر ایف سی سوئی رائفل ونگ کے کمانڈر لیفٹیننٹ کرنل احمد خان، علاقائی معتبرین میں سابق ناظم احمد نواز نندوانی، وڈیرہ شاھ محمد نندوانی، ایس ایچ او سنہڑی محمد سلیمان گاجانی، ایس ایچ او RD-238 مولا داد کنرانی، چئیرمین یوسی بٹی میر دودا خان نندوانی، وڈیرہ جاگن خان نندوانی سمیت ایف سی اہلکار شہید فدا حسین نندوانی کے لواحقین، رشتہ داروں اور علاقائی عوام نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔
ایف سی بلوچستان 53 ونگ کے جوانوں کے چاق و چوبند دستے نے شہید کو سلامی دی اور مکمل سرکاری اعزاز کیساتھ سپردخاک کردیا گیا۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=572626