اسلام آباد۔3جون (اے پی پی):پارلمانی سیکرٹری برائے قومی صحت ڈاکٹر نوشین حامد نے کہا ہے کہ صحرائی علاقوں میں درخت لگانا وقت کی اہم ضرورت ہے، نیشنل پارکس بڑھانا اور درخت لگانا بہت ضروری ہیں، 10 ارب درخت لگانے کا ہدف عبور کرنا ضروری ہے
۔جمعرات کو جاری اپنے ٹویٹ میں انھوں نے کہا کہ ملک کو اس وقت درختوں کی ضرورت ہے، گلوبل وارمنگ سے بچاؤ کیلئے سب کو کردار ادا کرنا ہوگا، ماحولیات کی بہتری آئندہ نسلوں کیلئے ضروری ہے۔