واشنگٹن۔ 28 نومبر (اے پی پی) امریکا کے نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ آٹھ نومبر کو ہونے والے صدراتی انتخاب میں سے اگر ان افراد کو نکال دیا جائے جنھوں نے غیر قانونی طور پر ووٹ ڈالے تب بھی انھیں تمام مقبول ووٹ حاصل ہیں۔برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق ان کا یہ دعویٰ ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب گرین پارٹی کی صدراتی امیدوار جل سٹین نے ریاست وسکانسن میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی کروانے کی درخواست جمع کروائی اور ڈونلڈ ٹرمپ کی حریف ہلیری کلنٹن کی ٹیم نے دوبارہ گنتی کی حمایت کرنے کا کہا ہے۔